بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع جی ایم میں ایک خاتون کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے شدید احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ رشتہ داروں نے جی ایم سی پر علاج کے دوران لاپرواہی برتنے کا الزام لگاتے ہوئے لاپرواہ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بارہمولہ کے خادنیار سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ حاملہ خاتون دلشادہ اختر زوجہ بلال احمد تین روز قبل جی ایم سی بارہمولہ میں دلشادہ کو علاج و معالجہ کرانے کے لیے لائی گئی تھیں۔ دوسرے دن دلشادہ نے ایک بچے کو جنم دیا۔ اس کے فورا بعد دلشادہ نے درد محسوس کیا۔ اس کے بعد دلشادہ کو پھر سے آپریشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لل دید اسپتال لائی گئی خاتون کی مشتبہ حالات میں موت
رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ہمیں کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔ ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ کرنے پر معقول جواب نہیں ملا۔ جب ہم آپریشن ٹھیٹر میں زبردستی داخل ہوئے تو ہمیں لخت جگر کے انتقال کے بارے میں پتہ چلا۔ وہاں اس نعش پڑی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بچی کا قتل کیا گیا اور وہاں پر اس کی نعش رکھا گیا تھا جس کے بعد ہم نے اپنی لخت جگر کی نعش کو وہاں سے نکالا۔