ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: غریب طبقوں میں غذائی اجناس تقسیم - غریب طبقوں میں مختلف غذائی اجناس تقسیم کرنے کا عمل مسلسل جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے غریب طبقوں میں مختلف غذائی اجناس تقسیم کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

لاک ڈاؤن: غریب طبقوں میں غذائی اجناس تقسیم

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 9:50 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے قصبہ سمبل کے نسبل علاقے میں مختلف پسماندہ اور غریب طبقے سے وابستہ کنبوں میں غذائی اجناس تقسیم کی گئی۔

ذلاک ڈاؤن: غریب طبقوں میں غذائی اجناس تقسیم

واضح رہے کہ بانڈی پورہ، کووڈ 19 کے حوالے سے بہت زیادہ متاثرہ علاقہ ہے اور پورے ضلع میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سمبل ثاقب غنی ایس ایچ او سمبل منیب الاسلام کے ہمراہ نیسبل گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں پاسماندہ طبقوں کے متعدد کنبوں میں مختلف غذائی اجناس تقسیم کی۔

پولیس نے پہلے ہی علاقے میں غریب اور پسماندہ کنبوں کا نام اندراج کیا تھا اور ان کے لئے مختلف اشیاء خوردنی پر مشتمل فوڈ کٹس تیار کئے تھے۔ پولیس نے اس دوران نیسبل گاؤں میں انتہائی ضرورت مند اور مستحق گھرانوں تک یہ فوڈ کٹس پہنچائے اور انہیں ان مشکل حالات کے دوران مدد کی۔ ان فوڈ کٹس میں مختلف غذائی اجناس جس میں راشن، تیل، دالیں اور مصالحہ جات شامل ہیں رکھیں گئی تھیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کو کھانے پینے کے اعتبار سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی پولیس نے کئی بار اس علاقے میں غرباء کے درمیان غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں اور یہ چیزیں ان کے درمیان بالکل مفت تقسیم کی جارہی ہے-۔ادھر عوام نے بھی پولیس کے اس قدم کی کافی سراہنا کی ہے اور ان نامساعد حالات کے دوران ایسے غریبوں و فقراء کی امداد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.