ETV Bharat / state

کشمیر: غیر مقامی مزدور دنیا سے بے خبر اپنے کام میں مصروف - نامساعد حالات

وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کے باعث اگرچہ غیر ریاستی سیاح، طلبا و مختلف کاریگر وادی چھوڑ گئے ہیں لیکن اینٹ بنانے کا کام کرنے والے مزدور اب بھی ٹھہرے ہوئے ہیں اور دنیا سے بے خبر اپنے کام کے ساتھ مصروف ہیں۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:08 AM IST

انتظامیہ نے اگرچہ یاتریوں اور سیاحوں کو وادی کشمیر سے نکلنے کے انتظامات بھی کیے ہیں اور انہیں مطلع بھی کیا ہے لیکن ان مزدوروں کا کسی نے حال دریافت کیا نہ ہی کسی نے ان کو نکلنے یا یہیں انہیں تحفظ بہم پہنچانے کا کوئی بندوبست کیا۔

وسطی ضلع بڈگام کے ایک دورافتادہ علاقے میں قائم ایک اینٹ بھٹی پر کام کرنے والے آکاش نامی ایک مزدور نے کہا کہ'اینٹ کا کام کرنے والے مزدور بغیر کسی ڈر کے کام کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہاں اینٹ بھٹوں پر مزدور برابر کام کررہے ہیں، کسی کو کوئی ڈر نہیں ہے لیکن گھر والوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہے جس سے تشویش ہورہی ہے'۔

ایک جمعدار کی حیثیت سے کام کرنے والے نور امام نے کہا کہ 'میں یہاں گذشتہ دو دہائی سے کام کررہا ہوں اور جب تک زندہ ہوں یہاں کام کرنے آتا رہوں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں گذشتہ بیس برسوں سے یہاں مختلف بھٹوں پر کام کرنے لگاتار آتا ہوں کبھی کوئی مشکل نہیں ہوئی ہے۔ آج بھی ہم یہاں آرام کے ساتھ کام کررہے ہیں'۔

ایک مقامی شہری نے ان غیر ریاستی مزدوروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ لوگ غریب ہیں، انتہائی محنت ومشقت کرکے بمشکل ہی اپنا اور اپنے گھروالوں کا پیٹ پالتے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ ماہ اگست کی دو تاریخ کو حکومت کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری ہوا تھا جس میں یاتریوں، غیر ریاستی سیاحوں اور طلبا کو وادی چھوڑنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

Intro:Body:

jk: non local labours busy in working ahead of kashmir situation

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.