جموں و کشمیر میں حاجیوں کا آخری قافلہ آج حج ہاؤس جموں پہنچا جن میں 35 خواتین اور 40 مرد تھے۔
جموں ایئرپورٹ کے باہر عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
انتظامیہ کے مطابق حجاج کرام کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ حجاج کرام کا کہنا ہے کہ انہیں کافی مشکلات پیش آئیں۔
حجاج کرام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران جموں و کشمیر اور ملک میں امن و امان کی برقراری کے لیے دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ دہلی سے تقریباً 21 امبارکیشن پوائنٹ سے 500 پروازوں کے ذریعے 1 لاکھ 40 ہزار عازمین سفر حج پر روانہ ہوئے تھے۔
پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے ریاست جموں کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا۔4 اور 5 اگست کی درمیانی شب سے آج تک وادی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں اور بندشوں سے معمولات زندگی مکمل طور مفلوج ہو کر رہ گئی ہے