تفصیلات کے مطابق بزگ افراد اور جسمانی طور معذور افراد کو حکومت کی طرف سے ایک ہزار معاوضہ ملتا تھا جو کہ اب ایک سال سے کسی نا وجوہات کے بنا پر بند کیا گیا ۔
اسی دوران احتجاج میں شامل بزرگ افراد کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھے۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بزرگ نے کہا کہ حکومت کی طرف جو کچھ کم قلیل رکم ہمیں بطور امداد فراہم کیا جاتا ہے جسے ہم ادویات یا کچھ ضروریات میں صرف کرتے تھے۔
ان کا الزام تھا کہ'محکمہ سوشل ویلیفر دفتر نے ہمیں اس سے بھی محروم رکھا گیا ۔اس دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ سے معاملے میں مداخت کرنے کی اپیل کی ہے۔