پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدہ افراد وادی کشمیر میں ہونے والے کئی دھماکوں میں ملوث ہیں۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ 4 افراد کو نیو کالونی اریہال میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک عسکریت پسند ہے جس کی شںاخت عادل احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔ عادل احمد نیو کالونی اریہال کا ہی رہنے والا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر تین افراد عسکریت پسندوں کے معاون ہیں جو کئی بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
فوجی ذرائع کے مطابق کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند عادل احمد میر شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔ عادل نے 19 جولائی 2019 کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے تین معاون کی شناخت ہونا باقی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔