ETV Bharat / state

پلوامہ: پانچ افراد منشیات سمیت گرفتار - drug peddlers arrested in pulwama

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں منشیات فروشی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پولیس نے 5 منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ ضبط کیا ہے۔

پلوامہ: پانچ افراد منشیات سمیت گرفتار
پلوامہ: پانچ افراد منشیات سمیت گرفتار
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 10:51 PM IST

موصولہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے ایک منشیات فروش سے 35 کلو فکی برآمد کی جس کی شناخت محمد مقبول وانی ولد عبد الرحمن ساکنہ متریگام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے پولیس اسٹشین پلوامہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 37/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پانچ منشیات فروش گرفتار
پانچ منشیات فروش گرفتار

اس کے علاوہ پلوامہ پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت مختار احمد ملک ساکنہ ڈلی پورہ پلوامہ کے بطور ہوئے ہے۔ پولیس کے مطابق یہ علاقے کے نوجوانوں میں نشہ آور انجیکشن کی فراہمی میں ملوث ہے۔ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشیلی ادویات برآمد کی گئی ہے۔

پانچ منشیات فروش گرفتار
پانچ منشیات فروش گرفتار

مزید اس کی I-10 گاڑی بیئرنگ نمبر DL3CAQ-4882 پولیس کے مطابق جس کو منشیات فروش نے ریاست سے باہر سے منشیات درآمد کرنے کے لئے استعمال کیا کرتا ہے، اسے بھی ضبط کرلیا ہے۔ پولیس اسٹشین پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 38/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

وہیں پلوامہ پولیس نے 15/16 مارچ کی درمیانی شب میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت مختار احمد بٹ ولد غلام رسول اور شبیر احمد بٹ ولد محمد اکبر یہ دونوں کنزی پورہ پلوامہ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے قبضے سے 190 کلو وزنی فکی پاؤڈر اور پوست کے بھوسے کو پیسنے کے لئے استعمال ہونے والے متعدد چیزوں کو ان کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کی اس سازو سامان کو ریاست سے باہر لے جانے کا ارادہ تھا۔ پولیس اسٹشین پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 41/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پانچ منشیات فروش گرفتار
پانچ منشیات فروش گرفتار

مزید پولیس اسٹشین کاکا پورہ نے ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا ہے جس کی شناخت عبد المجید شیخ ولد محمد رمضان ساکن کھڈرموہ کے بطور ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے 3.8 کلوگرام بھانگ برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں ایف آئی آر نمبر 12/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.