ETV Bharat / state

کشمیر: منقطع رابطے، آتشزدگی اور نقصان - kashmir valley

وادی کشمیر میں نامساعد حالات کے دوران اب تک 55 آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں عوام کو کافی مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

کشمیر: منقطع رابطے، آتشزدگی اور نقصان
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 9:16 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:41 PM IST

واضح رہے کہ مواصلاتی نظام پر عائد پابندی کی وجہ سے آگ سے متاثرہ افراد کا رابطہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ساتھ وقت پر نہیں ہو پایا جس سے آگ کو بر وقت قابو میں نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً عوامی املاک خاکستر ہوئیں۔

آتشزدگی اور نقصان، ویڈیو

ایک طرف جہاں عوامی مواصلاتی نظام پوری طرح سے ٹھپ ہے، وہیں فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی عوامی سروس 101 بھی بحال نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اعلیٰ افسران سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے بالکل انکار کر دیا۔

ان افسران کے مطابق وادی کشمیر میں 5 اگست سے اب تک 55 آگ کے ہولناک واقعات رونما ہوئے جن میں سے سرینگر میں 17 واقعات درج کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'آگ لگنے کے بعد لوگ محکمہ سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ محکمے کی 101 سروس ٹھپ ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے افسران نے کہا کہ 'آگ کے واقعات کی خبر محکمے کو وقت پر موصول نہیں ہوتی جس کی وجہ سے جائے واقعہ پر وقت پر پہنچنا ممکن نہیں ہو پاتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آتشزدگی کے واقعات کے دوران کافی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔'

افسران کا مزید کہنا ہے کہ 'محکمے کے حکام نے پولیس سربراہ کو تحریری طور پر 101 سروس بحال کرنے کی گزارش کی ہے، تاہم ابھی تک اُس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔'

Intro:Body:

jk: communication blackout, massive fire breaks out in different areas of kashmir valley

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.