ETV Bharat / state

کشمیر: بچے روایتی اور پرانے کھیلوں کی جانب راغب - کشمیری روایتی کھیل ’سزء لونگ‘

وادی کشمیر میں مسلسل 50ویں روز سے بندشوں کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے بچے روایتی اور پرانے کھیلوں اور دلچسپ کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کشمیر: بچے روایتی اور پرانے کھیلوں کی جانب راغب
author img

By

Published : Sep 23, 2019, 6:23 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:41 PM IST

وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کے دوران اسکول نہ جا پانے کے سبب دیہی علاقوں میں رہنے والے بچے روایتی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کشمیر: بچے روایتی اور پرانے کھیلوں کی جانب راغب

بچے اکثر انٹرنیٹ پر مختلف نوعیت کے کھیلوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹیز اور ایپس میں دلچسپی رکھتے تھے اور ہر وقت موبائل اور کمپیوٹر سے چپکے رہتے تھے تاہم اب انٹرنیٹ اور اسکول بند ہونے کے سبب بچے پرانے کھیلوں کو اپنانے پر مجبور ہیں۔

کشمیری روایتی کھیل ’سزء لونگ‘ سمیت ندی نالوں میں مچھلیاں پکڑنا، مٹی کے برتن بنانا اور تیراکی میں وقت گزارنا چھوٹے بچوں کا عام مشغلہ بن چکا ہے۔

جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کے خاتمے کے بعد سخت ترین بندشیں عائد کرنے اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی نظام کو منقطع کرنے کے بعد عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔

وادی بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ زائد از ڈیڑھ ماہ سے بند پڑے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جو تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں ان میں طلباء کی حاضری صفر کے برابر ہے۔

Intro:Body:

jk: children play tradition games in kashmir valley

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.