ہر سال ہم ٹی بی کے تباہ کن نقصانات کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور عالمی سطح پر ٹی بی کی وبا کو ختم کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کے لئے 24 مارچ کو عالمی یوم تپ دق مناتے ہیں۔
ورلڈ ٹی بی ڈے 2021 کا موضوع 'کلاک از ٹکنگ' کا مقصد عالمی رہنماؤں کو باور کرانا ہے کہ دنیا کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔
وزارت صحت و خاندانی فلاح بہبود، حکومت ہند 24 مارچ 2021 کو ورلڈ ٹی بی ڈے ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ایک ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جہاں ٹی بی کے خلاف جنگ میں نمایاں شراکت کے لئے ریاستوں / یونین ٹریٹریز کو چار زمروں میں نوازا گیا۔
تپ دق کے مرض پر قابو پانے کے لئے جموں و کشمیر کی کاوشوں کو وزارت صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند نے سراہا ہے جس کے لئے جموں و کشمیر کو دو ایوارڈز ملیں گے، ایک کیٹیگری 1 میں اور دوسرا کیٹیگری 4 میں ہے۔
ضلع کی سطح پر 1 کیٹیگری میں صرف ضلع بڈگام کو ملک میں ٹی بی فری ضلع کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور اسے ٹی بی فری ضلع ہونے کی صورت میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ (2015 بیس لائن سے ٹی بی واقعات میں 80 فیصد سے زیادہ کمی)۔ ڈسٹرکٹ لیول کے زمرے 4 میں ملک کے دیگر اضلاع کے علاوہ، ضلع ادھم پور کو بھی 2015 کی بیس لائن سے ٹی بی کے واقعات میں 20 فیصد سے زیادہ کمی پر کانسے کا تمغہ دیا جائے گا۔
فنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، اتل ڈلو نے نمایاں پیشرفت کے لئے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن میں کام کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔