انٹرنیٹ بدستور معطل، موبائل و لینڈ لائن سروسز بند، کاروباری ادارے مقفل اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ گرچہ سرینگر کے لالچوک اور ملحقہ علاقوں میں نجی گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کی نقل و حمل دیکھی جا سکتی ہے، تاہم مضافات اور دور دراوز علاقوں کی سڑکوں پر ہنوز الو بول رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑکوں کے بیچوں بیچ دھان کو سکھایا جا رہا ہے۔
بندشوں اور قدغنوں کے بیچ بچے اور نوجوان چھوٹے بڑے میدانوں میں کھیل کود میں مشغول رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں دھان کو سکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔
بندشوں کے بیچ سڑکیں ان دنوں ویران ہیں اور دھان کو سکھانے کے لئے موزوں جگہ ہے۔
ضلع اننت ناگ کے اکثر علاقوں میں ان دنوں ایسے ہی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔