ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالن میں سر فہرست

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 1:10 PM IST

ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالنے میں ملک کی تمام یوٹیز کے اضلاع میں سرفہرست ہے اور حال ہی میں ضلع کو اس حوالے سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ Anantnag Zilla

ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالن میں سر فہرست
ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالن میں سر فہرست
ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالن میں سر فہرست

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ ٹراؤٹ مچھلی پالنے میں ملک کی تمام یوٹیز کے اضلاع میں سرفہرست ہے۔ حال ہی میں ضلع کو اس حوالے سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ قومی سطح پر شناخت اور تعریف حاصل کرتے ہوئے محکمہ فیشریز اننت ناگ نے جموں و کشمیر میں مچھلیوں اور فیشریز کی بھرپور ترقی کے لیے مرکز کے زیر تمام انتظام علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

اننت ناگ ضلع جسے اس شاندار کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا، کو گجرات کی سائنس سٹی، احمد آباد، گجرات میں قومی سطح پر منائے جانے والے فیشریز کے عالمی دن کے موقعے پر ٹرافی اور میرٹھ سرٹیفکیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح اور صدارت پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری نے کی۔

وہیں اسسٹنٹ دایریکٹر فشریز اننت ناگ محمد صدیق چھوه نے کہا کہ ضلع میں اس سال ٹراؤٹ مچھلی کی رکارڈ پیداوار ہونے کی توقع ہے۔ جب کہ محکمہ فیشریز کے پاس اس سال پرایویٹ سیکٹر میں 150 اور سرکاری سیکٹر میں 75 میٹرک ٹن ٹراؤٹ مچھلی پیداوار کا ہدف ہے اور اس ہدف کو رواں مالی سال میں پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں بھارت سنکلپ یاترا اورجنتا دربار کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع اننت ناگ میں ٹراؤٹ مچھلی پالن کی 254 نجی فارم اور 3 نجی ہیچریاں بھی قائم ہیں اور اس طرح سے ہزاروں لوگوں کو بلواسطہ یا بلا واسطہ ماہی پروری سے روزگار حاصل ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.