ETV Bharat / state

جموں وکشمیر میں بھی نہیں ہوگا سرکاری نوکریوں کے لیے انٹرویو

مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ 2016کے بعد مرکزی حکومت نے گروپ بی (نان گزیٹینڈ) اور گروپ سی کے عہدوں کے لئے انٹریو کے عمل کو ختم کر دیاہے۔ تاہم امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان پر ہی عمل میں لایا جائے گا۔

یو ٹی جموں وکشمیر میں بھی نہیں ہوگا سرکاری نوکریوں کے لیے انٹریو

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 12:27 PM IST

جموں وکشمیر اور لداخ سمیت ملک کے سبھی 8مرکزی زیر انتظام خطوں اور ہندوستان کی 28 میں سے 23 ریاستوں میں سرکاری نوکریوں میں بھرتی کے لئے انٹرویو کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ 2016کے بعد مرکزی حکومت نے گروپ بی (نان گزیٹینڈ) اور گروپ سی کے عہدوں کے لئے انٹریو کے عمل کو ختم کر دیاہے ۔تاہم امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان پر ہی عمل میں لایا جائے گا۔

عمر عبداللہ نے سرکاری رہائش گاہ کھالی کردیا

انہوں نے کہا 2015 وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے انٹریو ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا اور تحریری امتحان کی بنیاد پر سرکاری نوکری میں سلیکشن کی بات کہی تھی۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشورہ پر عملے اور ٹریننگ کے محکمہ نے کاروائی شروع کی اور تین مہینوں کے اندر یکم جنوری 2016 سے مرکزی حکومت نے بھرتی کے لئے انٹریو کو ختم کرنے کا عمل پورا کیا۔

مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس کی رو سے آج جموں وکشمیر اور لداخ سمیت سبھی 8یوٹیز اور ہندوستان کی 28 میں سے 23ریاستوں میں سرکاری نوکریوں کے لئے انٹریو کرانا بند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.