ETV Bharat / state

بڈگام میں عسکریت پسندوں کے 3 معاون گرفتار

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے عسکری تنظیم جیشِ محمد کے 3 معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

بڈگام میں عسکریت پسند تنظیم کے 3 معاون گرفتار

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 8:34 PM IST

تفصیلات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر چاڈورہ میں ایک ناکہ لگایا، جس دوران انہوں نے عسکری تنظیم جیشِ محمد کے 3 معاون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اِن کی شناخت جاوید احمد بٹ ولد محمد اسماعیل بھٹ ساکنہ پلوامہ, اعجاز احمد وانی ولد عبدالرحمان وانی ساکنہ چِٹو ڈانگر پورہ اور عاقب احمد گنائی ولد ظہور احمد گنائی ساکنہ خانصاحب کے بطورِ ہوئی ہے۔

پولیس نے اِن کی تحویل سے اسلحہ و دیگر ناقابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ معاون علاقے میں چند ماہ سے سرگرم تھے اور عسکری تنظیم جیشِ محمد کے عسکریت پسندوں کو نقل و حمل میں مدد فراہم کرتے تھے۔

گرفتار شدہ معاونین کے خلاف پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 120/2020 درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی میں عسکریت پسند مخالف میں تیزی لائی ہے۔ رواں برس اب تک 120 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، جن میں اعلیٰ کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ وہیں جلع بڈگام میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک درجن کے قریب عسکری معاونین کو گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.