انہوں نے کہا کہ جموں انتظامیہ کورنا وائرس سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی سنجیدگی کے ساتھ اس عالمی وبا کے خلاف عملی اقدامات اٹھایاہے۔ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بعد کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن ہٹانے سے کورنا وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ بلکہ کورونا کا خطرہ اب بھی بر قرار ہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کوورونا وائرس کے پیش نطر انتظامیہ کی جانب سے کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والے افراد کے بچوں کو اسکالرشپ دی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور اپنے اپنے سینٹرز پر جا کر ویکسین لگوانا چاہیے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کے معاملات و اموات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ اس کے تحت جہاں بازاروں میں پچاس فیصد دکان کھلے رہتے ہیں، وہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہا ہے تاہم رات کا کرفیو ہنوز نافذ ہے۔