ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر ہو رہی ان فن پاروں کی خوب پذیرائی

بھاری برفباری کی وجہ سے اس وقت وادی کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک جانب کئی علاقوں میں ابھی بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔ وہیں کئی علاقوں کے گلی کوچوں میں برف نہ ہٹائے جانے سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہورہی ہے ان فن پاروں کی خوب پزیرائی

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:56 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 7:05 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں حالیہ بھاری برفباری کے بعد جہاں زندگی کی رفتار اب بھی دھیمی رفتار سے رواں دواں ہے۔ وہیں روایتی طریقوں سے لوگوں کو اس برفباری سے لطف اٹھاتے دیکھا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ان فن پاروں کی خوب پذیرائی
شہر و دیہات میں ایک جانب 'شین جنگ' کی پرانی روایت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں دوسری جانب فن مجسم سازی کے علاوہ برف سے بنائے گئے اس طرح کے الگ الگ نمونے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بچے، نوجوان، لڑکے، لڑکیاں اور یہاں تک کہ بڑے بھی برف سے مختلف قسم کے فن پارے تراشنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں اور بنائے گئے اس طرح کے خوبصورت فن پارے ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی خوب گردش کرتے ہوئے کافی واہ واہی بٹور رہے ہیں۔
تاہم یہ فن پارے بنانا آسان کام بھی نہیں ہے۔ ان فن پاروں کو تیار کرنے میں نہ صرف عرق ریزی سے کام کرنا ہوتا ہے بلکہ ان کے لیے وقت بھی محدود ہوتا ہے۔
وادی کشمیر کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چھوٹے بچے اور نوجوان برف کے ذریعے مختلف چیزوں کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے فن کے بھر پور مظاہرے کر رہے ہیں اور اس تخلیقی ذہانت کی ہر طرح سے پذیرائی بھی ہو رہی ہے۔ گلی کوچوں، پارکوں، سڑک کے کناروں اور گھر کے صحنوں میں جمع برف سے خالی وقت میں تفریح کے طور پر نہ صرف نوجوان لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی اپنے ان فن پاروں کے ذریعے لوگوں کی توجہ حالات و واقعات کی طرف مبذول کرا رہے ہیں جو یا تو سماج کے اندر گزر چکے ہیں یا ابھی بھی موجود ہیں۔
وہیں سرینگر کی دو بہنوں نے مل کر کورونا وبا کے دوران صف اول کے بطور کام کرنے والوں کی پذیرائی کے لئے برف سے خوبصورت فن پارے تراشے ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔ ادھر ان خوبصورت فن پاروں کے ساتھ بچے اور نوجوان اپنی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لئے سیلفی نکال کر مختلف سوشل سائٹز پر شیئر بھی کرتے رہتے ہیں۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.