مرکز کے زیر اہتمام علاقے جموں و کشمیر کے دوسرے حصوں کی طرح شوپیان میں بھی یوم پولیس یادگار کا پروگرام ضلع پولیس لائن شوپیان میں منعقد کیا گیا۔
ایس ایس پی امرت پال سنگھ نے یادگار دن پریڈ کی سلامی لی۔اس موقعہ پر پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی پولیس ،معزز شیریوں اور شہیدوں کے وارثین نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر ایس ایس پی نے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کیلئے اپنی جانیں دیں اور ملک کے دیگر حصوں میں لوگوں کی جانیں بچائیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کیلئے بہترین خراج عقیدت یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے جس میں لوگوں کی جانیں اور جائداد محفوظ رہیں۔
بعد میں آفیسروں، جوانوں اور مہمانوں اور شہیدوں کے خاندان کے افراد نے چادریں اور پھول چڑھائے۔