ETV Bharat / state

اننت ناگ میں تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک - تلاشی کاروائی

ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گزشتہ شام سے تصادم جاری تھا۔

اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں تصادم جاری
اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں تصادم جاری
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 10:37 AM IST

Updated : Sep 25, 2020, 12:05 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ شام سے جاری تصادم ختم ہوگیا۔ اس دوران دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اننت ناگ میں تصادم ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج کی 3 آر آر ،سی آر پی ایف اور جے کے پولیس نے مشترکہ طور علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔

تلاشی کاروائی کے دوران وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، تاہم اندھیرا ہونے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تھا، لیکن آج علی الصبح دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند کے ہلاک ہونے خبر ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.