ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت ہوئے انتخابی عمل میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور رائے دہندگان نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقی اور بہتری کے نام پر اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے، تاہم اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ جموں کی بنسبت کشمیر صوبے میں پولنگ کی شرح فیصد کم رہی، البتہ اگر گزشتہ پارلیمانی ،اسمبلی یا پنچایتی انتخابات کا موازانہ کیا جائے تو اسکے برعکس ڈسرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات میں کشمیر کے لوگوں نے بنیادی سطح پر تعمیر وترقی کی ضروریات کو مدنظر رکھکر کسی حد تک دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
لہذا انہوں نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے تحت ان انتخابات میں اترنے کی یہ سوچ کر حامی بھر لی کہ آگے جاکے کے اقتدار کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ یعنی گپکار الائنز میں شامل پارٹیوں کو لگا کہ بائکاٹ کرنے سے بی جے پی کے لیے کھلا میدان رہے گا اور وہ جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں مضبوطی کے ساتھ ان انتخابات کے زریعے اپنے پیر جما سکتے ہیں ۔
سیاسی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ ڈی ڈی سی انتخابات سے تھری ٹائیر پنچائتی راج کی جڑے مظبوط ہوں گی جس کی بدولت گاؤں دیہات کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہوگا، وہیں لوگوں کی ان انتخابات میں شرکت جمہوریت کے لیے نیک شگون ماننا جاسکتا ہے۔
بہرحال اب رواں ماہ کی 22تاریخ کو واضح ہو جائے گا کہ کس کی جھولی میں ہار اور کس کی جھولی میں جیت ہوگی لیکن ان انتخابات سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ وادی کشمیر میں جمہوری سطح پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہے جو کہ گزشتہ ڈھیڑ برس کے زائد عرصے سے جمود کی شکار تھی۔