احتجاج کی قیادت کررہے ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے خلاف ایک ہی بار لگاتار جنگ کرے تاکہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے اور ہندوستان کی سرزمین پر کسی قسم کا دہشت گرد حملہ نہ ہو۔
واضح رہے سرحد کے قریب آج صبح مسلح جنگجوؤں نے آرمی پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے جن کی بعد میں ہسپتال میں موت ہوئی۔