ETV Bharat / state

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جموں میں انہدامی کارروائی - جموں میں انہدامی کاروائی

جموں میونسپل کارپوریشن نے آج انہدامی کارروائی کے دوران گوجر نگر علاقے میں عبدالکریم نامی شخص کے مکان کو منہدم کر دیا جس پر مکان مالک اور وہاں پر موجود لوگوں نے اعتراض کیا۔

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جموں میں انہدامی کاروائی

author img

By

Published : May 18, 2020, 6:19 PM IST

تاہم موقعہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو روکا اور جموں میونسپل کارپوریشن نے بلڈوزر مشینوں کا استعمال کر کے مکان کو گرا دیا۔

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جموں میں انہدامی کاروائی
مقامی باشندے محمد ایوب ملک نے ضلع انتظامیہ جموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبردستی مکان کو گرا دیا اور اس ضمن میں مکان مالک کو نوٹس جاری نہیں کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر زبردستی اس مکان کو گرایا گیا جو کہ نا انصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اگر جموں میونسپل کارپوریشن نے یہ مکان گریا ہیں تو اس صورت میں وہ ہمیں اس کے متبادل جگہ یا معقول معاوضہ فراہم کرے۔'واضح رہے کہ جموں میں انتظامیہ کی جانب انہدامی کاروائی کا سلسلہ جاری ہیں جس پہ متعدد بار سیاسی رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اسے سلیکٹو ایجنڈا قرار دیا ہے۔

گزشتہ سال بھی جموں ضلع انتظامیہ نے بلی چرانہ، بگوتی نگر علاقوں میں جو کہ مسلم اکثریتی علاقے ہیں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگوں کے مکانات کو گرانا شروع کیا جس کا جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایک حکم نامہ صدر کیا تھا جس میں تمام ناجائز قبضے کو ہٹانا مطلوبہ تھا۔

وہیں موقعہ پر موجود جموں میونسپل کارپوریشن کے افسران نے اس انہدامی کاروائی کے بارے میں بات کرنے سےانکار کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.