بدھ کی شام کو اچانک سابق ایل جی گریش چندر مرمو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاسی اور عوامی حلقوں کو حیران کر کے رکھ دیا۔
مرمو گزشتہ 9 ماہ سے اس عہدے پر فائز تھے جس دوران سول سیکریٹریٹ میں بیوروکریسی دو خیموں میں تقسیم ہوگئی جہاں بیشتر افسران چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کے خیمے میں تھے۔ وہیں چند افسران مرمو کی حمایت کر رہے تھے جس کے سبب وادی کے کئی سیاسی رہنما خاص کر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور سابق وزیر غلام حسن میر نے عوامی سطح پر کہا تھا کہ منقسم بیوروکریسی کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عوامی سطح کے کام منفی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تین بار رکن پارلیمان رہ چکے منوج سنہا آج دوپہر وادی آ رہے ہیں اور ان کی حلف برداری جلد متوقع ہے۔ سنہا جموں و کشمیر کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔