ETV Bharat / state

کشمیر میں سردی جاری، خشک موسم سے لوگ پریشان - درجہ حرارت میں زبردست کمی

Jammu And Kashmir Weather Today: وادی کشمیر میں رواں سرما کے موسم میں سردی روز بہ روز طول پکڑ ہی ہے جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ جہاں شدید سردی اور منفی درجہ حرارت سے لوگ گھروں میں رہنا ہے ترجیح دے رہے ہیں وہیں خشک موسم سے بیماریوں جیسے خانسی، سردرد اور زکام سے لوگوں پریشان ہورہے ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی سے اس ٹھٹھرتی سردی میں زندگی مزید دشوار ہورہی ہے۔

کشمیر میں زبردست سردی لہر،عوام پریشان
کشمیر میں زبردست سردی لہر،عوام پریشان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 10:36 AM IST

Updated : Dec 15, 2023, 11:22 AM IST

کشمیر میں زبردست سردی لہر،عوام پریشان

سرینگر: خشک موسم کے باعث وادی کے شہر سرینگر، سیاحتی مقامات اور دیگر قصبوں میں منفی درجہ حرارت درج کیا جارہا ہے اور اس درجہ حرارت میں روز بہ روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر سرینگر میں جمعرات کو درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، آج منفی 3۰5 درج کیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں منفی 2۰8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 5۰0 ڈگری سیلسیس اور کوکر ناگ میں منفی 1۰9 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت منفی 3۰4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور کپواڑہ میں منفی 4.2 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ اسی طرح شوپیاں میں رات کو منفی 4۰8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 5 درج کیا گیا ہے جو دیگر علاقوں سے سرد ترین رات تھی۔
کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام لداخ میں بھی درج حرارت منفی سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ لداخ کے لیہ ضلع میں منفی 13۰3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کارگل میں منفی 10۰4 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 11۰8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر کی سرمائی دارلحکومت جموں میں درجہ حرارت 7۰3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں صوبے کے کٹھوعہ علاقے میں درجہ حرارت 8۰6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرہ میں درجہ حرارت 6۰8 ڈگری سیلسیس، بانہال میں 0۰4 ڈگری سیلسیس، ادھم پور میں 3۰3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی اور جموں کے دیگر سرد اضلاع میں درجہ حرارت میں گذشتہ شب کے مقابلے میں مجموعی طور بہتری آئی ہوئی ہے۔ انکے مطابق وادی میں ابھی ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے کے آخر میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی

خشک موسم کی وجہ سے وادی میں قہرے میں اضافہ ہوا ہے جس سے آمدو رفت میں مشکلات آرہے ہیں وہیں راہگیر بھی چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سردی کی شدت سے گرم ملبوسات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی سے وادی میں کانگڑی اور ہمام کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے تاکہ لوگ ٹھٹھرتی سردی سے محفوظ رہے۔

Last Updated : Dec 15, 2023, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.