یوم جمہوریہ تقریب کے دوران جموں و کشمیر کی جھانکیاں نکالی گئی جس میں انتظامیہ کی جانب سے چلائے گئے ' بیک ٹو ولیج' پروگرام کو مرکزی خطے کی نمائش کا موضوع بنایا گیا۔
ان جھانکیوں کے سامنے ایک کاریگر کشمیری شال لہراتے ہوئے دکھایا گیا تو وہیں درمیان والے حصے میں روایتی مٹی کے برتنوں پر کام کرنے والے ایک کاریگر کی نمائش کی گئی۔ اور پچھلے حصے میں ایک فنکار کو دکھایا گیا جس نے روایتی باشولی انداز میں پینٹنگ بنائی۔
فنکاروں نے فوک میوزک اور رقص پیش کرتے ہوئے دیگر افراد کو سرسبز و شاداب منظر کے ساتھ اپنے معمول کے کاروبار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک عمدہ کشمیری لکڑی کا مکان اور جھنجھوڑوں والی نالے پر لکڑی کا ایک پُل بھی نمائش میں دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام گزشتہ برس جموں و کشمیر انتظامیہ نے شروع کیا تھا جس پر عوام کا خوش آئند ردعمل حاصل ہوا، خاص طور پر عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا بھی اس پر مثبت رد عمل دیکھا جارہا ہے۔