ETV Bharat / state

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 132 فعال معاملے درج - جموں و کشمیر کورونا نیوز

جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 128679 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جن میں 1336 معاملے فعال ہیں جبکہ 1981 افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔

کورونا کے 132 فعال معاملے درج
کورونا کے 132 فعال معاملے درج
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 6:41 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 132 کورونا سرگرم معاملے درج کئے گئے ہیں جن میں 28 جموں اور 104 کشمیر میں پائے گئے ہیں۔

جموں کے مقابلے کشمیر میں کورونا کے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 128679 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جن میں 1336 معاملے فعال ہیں جبکہ 1981 افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔

وہیں اگر صحتیابی کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 125362 ہو گئی ہے۔رواں ماہ سے خطہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ فروری ماہ تک یہاں کووڈ-19 معاملوں میں زبردست کمی آئی تھی جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔

خیال کیا جاتا تھا کہ جموں و کشمیر کورونا کو شکت دینے میں کامیاب ہو گیا ہے لیکن کورونا کی دوسری لہر سے انتظامیہ اور عوام، دونوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس وبا سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.