ETV Bharat / state

Tiranga Rally In Mandi منڈی میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام - ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں

ضلع پونچھ میں واقع تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے ٹھت میری مٹی میرا دیش ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

منڈی میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 1:00 PM IST

منڈی میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا اہتمام

منڈی: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں آزادی کا امرت مہو تسو کے تحت بڑے پیمانے پر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔منڈی اسٹیشن ہاوس کے انسپکٹر سنیل سنگھ نے ریلی کی قیادت کی۔ واضح رہے کہ ترنگا ریلی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی, گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی, و گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے طلبا و طالبات کے علاوہ بی ایس ایف, سی آر پی ایف کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ ریلی کے دوران "ترنگا ہماری شان ہے ترنگا ہماری پہچان ہے کے نعرے بلند کرتے ہوئے ملک کے تئیں اپنے جوش اور جذبے کا اظہار کیا۔

ریلی میلاد چوک منڈی سے برآمد کی گئی جو منڈی بازار سے ہوتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔ دوران ریلی جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے بچوں، دکانداروں و عام راہگیروں میں ترنگے جہنڈے بھی تقسیم کیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: Civic Action Prgramme In Ramban ضلع رامبن کے تھانہ رامسو میں شہری ایکشن پروگرام کا انعقاد

اس حوالے سے سٹیشن ہاؤس آفیسر منڈی نے کہا کہ سرکار کی ہدایات پر منڈی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام "میری ماٹی میرا دیش" ترنگا ریلی نکالی گئی۔ جس میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی, گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی, و گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے علاوہ بی ایس ایف, سی آر پی ایف کے جوانوں و منڈی کی معزز شخصیات نے بھی ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.