یاد رہے کہ گذشتہ دنوں رامبن اور بانہال کے درمیان ڈیگڈول، پنٹھال، مم پسی کے کئی مقامات پر بھای جٹانیں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ جسے آج دوپہر کے دوبارہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔
ٹریفک بحالی سے قبل متعدد مقامات پر مسافر گاڑیوں سمیت مال بردار گاڑیاں رامبن اور رمسو میں درماندہ ہوگئیں تھیں۔
ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن اجے آنند کے مطابق شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، وادی کشمیر کی طرف مسافر بردار گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کے بعد جموں کی طرف مسافر بردار گاڑیاں کو آنے کی اجازت دی گی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔