جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو خارج کر دیا ہے۔
گزشتہ روز جسٹس رجنیش اسوال اور جسٹس سنجے دھر پر مبنی عدالت کی ڈویژن بینچ نے سنہ 2019 میں سنگل بینچ کی جانب سے جاری کیے گئے حمکم نامے کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ ' انتظامیہ نے ڈاکٹر حمید فیاض پر پی ایس اے عائد کرتے وقت اپنی ذہانت کا استعمال نہیں کیا ہے۔'
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ 'پولیس کی جانب سے پیش کیے ڈوزیر سے بھی حمید فیاض کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے عدالت پولیس کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ گنائی کی رہائی کو یقینی بنائے اور اُن پر عائد پی ایس اے کو کلعدم قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کی اہلیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہیں 3 ستمبر 2020 کو بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پیرول پر رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔