سرینگر میں قائم جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں تعینات نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے چار اہلکار کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے کے بعد عدالت کو سنیٹائزیشن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
عدالت میں کام کر رہے ہیں ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گزشتہ شب عدالت کی عمارت میں تعینات 4 سی آر پی ایف جوان کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے۔ جس کے بعد عدالت کو دو دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا وائرس :جموں و کشمیر میں 3 کی موت، کل تعداد 143
ان کا مزید کہنا تھا کہ ' اس دوران عدالت کی تمام کارروائی معطل رہے گی اور عوام کو عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان دنوں عدالت کے تمام بلڈنگ، وکیلوں کے چیمبر اور میدان کو سنیٹائز کیا جائے گا۔ تاہم اہم معاموں کی سنوائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سرینگر کی نہرو پارک علاقے کی رہنے والی 36 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے موت واقع ہونے کے بعد جموں وکشمیر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد144 پہنچ گئی ہے۔