تفصیلات کے مطابق تصادم کے دوران تین عسکریت پسند، 45 برس کی ایک مقامی خاتون کے ہلاک اور سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے زخمی ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت کوثر ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ تصادم کے دوران وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسیں۔
زخمی ہونے والے کمانڈنٹ کو 92 بیس ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹہ مالو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک مقامی خاتون ہلاک ہوئی ہے، جبکہ سی آر پی ایف کا ایک سینیئر افسر بھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے
پولیس نے ایک پریس بیان میں ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت ذاکر احمد ولد نثار احمد ساکنہ آلورہ شوپیان، عبیر مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ بدراگنڈ کولگام اور عادل حسین بھٹ ولد عبدلرشید بھٹ ساکنہ بٹپورہ چرسو کے طور کی ہے۔ تینوں کا تعلق حزب المجاہدین عسکری تنظیم سے تھا۔