ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام پولیس لائنز میں بھی اس دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے لواحقین کے علاوہ پولیس اہلکاروں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اور یہاں وجئے دیوس کا پریڈ کیا گیا۔
اس موقعے پر ایس۔ایس۔پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے ہلاک فوجی جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔
واضح رہے اس کی تقریب کولگام ضلع میں پہلی بار ہورہی ہے۔
آج اونتی پورہ پولس نے بھی کرگل میں ہلاک ہونے والے جوانوں کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پریڈ کرکے ان جوانوں کی شہادت کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پریڈ کی ایس۔ایس۔پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے سلامی لی۔
وہیں اس پریڈ میں جموں و کشمیر پولس کے جوانوں، سی۔آر۔پی۔ایف، راشٹریہ راٸفلز، آئی۔ٹی۔بی۔پی کے جوانوں اور سکولی بچوں کی اچھی تعداد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دریں اثنا پروگرام میں جموں و کشمیر پولیس کے افسروں کے علاوہ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے افسران بھی پروگرام کا حصہ رہے۔
اس موقع پر ایس۔ایس۔پی اونتی پورہ نے کرگل میں ہلاک فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔