مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم پارٹی صدر الطاف بخاری نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پارٹی وکاس لاسکتی ہے وہ اپنی پارٹی ہی لاسکتی ہے۔
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں کہا اگر پیپلز الائنس ہمیں بی ٹیم کہتے ہیں تو اسمبلی میں ان کے ہی کچھ رہنما بی جے پی سے کام کیوں کررہے ہیں کیا ان کے ساتھ مل ہماری خصلت بدل جاتی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز آلائنس کے ساتھ دینے والے دودھ کے دھلے ہیں کیا وہ بھول گئے کہ ان لوگوں جو رہائی ہوئی تھی وہ الطاف بخاری کی بدولت ہوئی تھی۔
بخاری نے انجینیئر رشید کی رہائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہم نے بار بار انجینیئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے وہ ایک سیاسی رہنما ہیں اور انہوں نے لوگوں کی ترجمانی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی تب تک نہیں بیھٹے گی جب تک انجینیئر رشید کی رہائی نہ ہوجائے۔
بخاری نے 370 پر بات کرتے ہوئے کہا یہ مسئلہ ابھی سپریم کورٹ میں ہے اب اس میں یہ دیکھنا ہے کہ کیا سپریم کورٹ 370 کی بحالی کشمیریوں کے حق میں کرتی ہے یا نہیں۔
اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر میں جہاں ڈی ڈی سی انتخابات میں کئی سیاسی پارٹی اپنی قسمت آزما رہیں ہے وہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ہر حلقہ میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور ان پارٹی کا منشور بھی تعمیر ترقی عوام کی خدمت کرنا ہے۔۔
انہوں نے کہا لوگ ایک بار اپنی پارٹی پر بھروسہ کرکے دیکھیں جموں کشمیر پارٹی ایک آٹھ سالہ بچے کی طرح ہے اس کو چلنا پھرنا سیکھانا دعوام کا کام ہے اس لیئ عوام اس کو چلنا سکھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الطاف بخاری کوئی سیاست دان نہیں ہے الطاف بخاری لوگوں کا ایک خدمت گار ہے اور لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے میدان میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا مجھے پانچ اگست کا دن یاد آرہا ہے جو ایک بدترین دن تھا جموں کشمیر عوام کا جب ہماری پہچان چھین لی گئی تھی۔
بخاری نے سابقہ سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا 370 ہٹنے کے بعد یہ لوگ خوش تھے کہ لوگ اب سڑکوں پر آئے گئے قتل عام ہوجائے گا ہمارے نوجوان مرجائیں گے اور ان سابقہ سیاست دانوں کو سیاسی بازار گرم کرنے کا موقع آجائے لیکن نوجوانوں نے اس طرح کی کوئی حرکت نہیں اوران ساست دانوں کا بازار ٹھنڈا پڑ گیا۔
بخاری نے کہا 'خالی ووٹ حاصل کرنے کا رشتہ نہیں ہے انسانیت بھی کوئی چیز ہے میرا لوگوں سے دلی رشتہ ہے انسانیت کا رشتہ ہے'۔