ETV Bharat / state

گرفتار شدہ عسکریت پسند ایک ہفتے کے لیے پولیس ریمانڈ پر - کٹھوا

جموں و کشمیر میں کٹھوعہ ضلع کی سیشن اور موبائل کورٹ نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں کو سات دنوں تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

گرفتار شدہ عسکریت پسند سات دن کے پولیس ریمانڈ پر
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 4:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST

پولیس اہلکار کے مطابق گذشتہ روز گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کو کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں سات دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ' رات بھر پوچھ تاچھ کے دوران عسکریت پسندوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ہتھیار کہاں سے لائے تھے اور کشمیر میں ہتھیار کسے سوپنے جا رہے تھے۔'

انہوں نے کہا ' ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں وادی سے اور لوگوں کی گرفتاریوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے پنجاب سے جموں کی طرف جا رہے ایک ٹرک سے کٹھوعہ ضلع کے لکھن پور علاقے میں جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور نقدی برآمد کی تھی۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکھن پور پولیس نے اس ٹرک کو روکا تھا۔ان جنگجوؤں کی شناخت پلوامہ کے راج پورا کے رہنے والے عبید الاسلام، چرار-اے-شریف کے رہنے والے جہانگیر پارے اور راج پورا کے رہنے والے شکیل احمد باو کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیاروں میں اے کے 47 رائفلیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ عسکریت پسند سرحد پار کر کےملک میں گھسے تھے یا پہلے سے ہی یہیں رہ رہے تھے۔

Intro:Body:

Jaish terrorists arrested in Kathua sent to 7-day police custody

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.