ETV Bharat / state

احتجاج کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے اشتہار واپس لیا

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:48 PM IST

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جمعہ کے روز کشمیر میں 136 اور جموں میں 20 خالی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اس اشتہار نے بی جے پی کے ناقدین کے شدید رد عمل کو جنم دیا ہے۔

احتجاج کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے اشتہار واپس لیا
احتجاج کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے اشتہار واپس لیا

جموں میں بے روزگار اگریکلچر گریجویٹ افراد کی جانب سے احتجاج درج کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایگریکلچر ایکسٹنشن اسسٹنٹ کی آسامیوں کے لیے درخواستوں کے حصول کے لیے ایک اشتہار واپس لیا ہے۔

دراصل جموں کے بے روزگار اگریکلچر گریجویٹ افراد نے انتظامیہ پر دونوں صوبوں کے مابین خالی آسامیوں کی تقسیم میں امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'محکمہ زراعت کے عہدوں کے لیے جموں اور کشمیر ایس ایس بی کے اشتہار کے بارے میں، میں نے خواہشمند نوجوانوں سے حاصل شدہ آراء کا جائزہ لیا ہے اور پرنسپل سکریٹری نوین چودھری سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ' نوین چودھری اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔ اس دوران اشتہار کو واپس لیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے جمعہ کے روز کشمیر میں 136 اور جموں میں 20 خالی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اس اشتہار نے بی جے پی کے ناقدین کے شدید رد عمل کو جنم دیا ہے۔

جموں صوبے کی ہندوتوا تنظیم اک جٹ جموں کے سینئر رہنما اور جموں یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر ہری اوم نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ "جموں کا صوبہ بی جے پی کو ووٹ دیتا ہے اور ناشکرگزار بی جے پی کشمیریوں کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.