کولگام علاقے میں افواہوں کا بازار گرم ہے جس کے سبب افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، پٹرول پمپز پر بھی کافی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں دوسری جانب بینکوں کے اے ٹی ایم بھی بند کر دیے گیے ہیں اور مقامی افراد اشیائے خوردنی کا ذخیرہ بھی کر رہے ہیں۔
وادی میں فضائیہ اور سکیورٹی فورسز کے ہائی الرٹ کے باعث جنوبی کشمیر کے کولگام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔