رپورٹ کے مطابق ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے اشتیاق احمد گنائی کو 5 اگست کے بعد پی ایس اے کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ اشتیاق احمد گنائی کی نظر بندی کے وجوہات فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کولگام نے اشتیاق احمد گنائی کو آرڈر نمبر 67/DMK/PSA/19 dated 24.08.2019 کے تحت حراست میں لیا تھا۔
نظر بند رہنما اشتیاق احمد گنائی کے والد نے کورٹ سے رجوع کیا ہے کہ ان کا بیٹا کسی بھی پتھر بازی سرگرمی میں ملوث نہیں تھا ، وہ میوہ کا کاروبار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے تمام رہنماؤں کو نظر بند کر دیا تھا ہے جو ابھی بھی نظر بند ہیں۔