ETV Bharat / state

'نئے کالجز میں پیشہ وارانہ کورسز متعارف' - جموں وکشمیر میں نئے 51 کالجوں کو معرض وجود

ایم وائی پیر زادہ نے کہا کہ 'جموں کشمیر میں 92 کالج پہلے سے ہی کام کررہے تھے۔اب یوٹی میں 51 نئے کالجوں کو وجود میں لائے جانے سے ان کی کل تعداد 143 ہوگئی یے ۔جن میں تقریباً 75 وادی کشمیر میں ہی فعال ہیں۔

نئے کالجوں میں پیشہ وارانہ کورسز متعارف: ڈائریکٹر کالجز

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 5:13 PM IST

جموں وکشمیر میں نئے 51 کالجوں کو معرض وجود میں لاکر یو ٹی میں کل کالجوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ وہیں ان نئے کالجوں میں پیشہ وارنہ کورسز متعارف کیے گئے تاکہ سرکاری نوکریوں پر انحصار کئے بغیر نوجوان خود روزگار کمانے کے اہل بن جائے۔

نئے کالجوں میں پیشہ وارانہ کورسز متعارف: ڈائریکٹر کالجز

ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر کالجز ایم وائی پیر زادہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

ایم وائی پیر زادہ نے کہا کہ 'جموں کشمیر میں 92 کالج پہلے سے ہی کام کررہے تھے۔اب یوٹی میں 51 نئے کالجوں کو وجود میں لائے جانے سے ان کی کل تعداد 143 ہوگئی یے ۔جن میں قریب 75 وادی کشمیر میں ہی فعال ہیں۔ وہیں بڑھتی بےروزگاری کو مدنظر رکھ کر نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے اہل بنانے اور سرکاری نوکریوں پر انحصار کے بجائے نجی سیکٹر میں اپنی روزی روٹی کمانے کے قابل بنایا جارہا ہے۔جس کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک اہم پیش رفت کے تحت نئے کالجوں کو دورجدید کے تقاضوں کے عین مطابق سہولیات دستیاب رکھنے کے علاوہ کئی پیشہ وارانہ کورسز کو بھی متعارف کیے ہیں۔

تاہم ایک سوال کے جواب میں ایم وائی پیر زادہ نے اعتراف کیا کہ نئے کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کمی ہے تاہم اس کے لئے متعقلہ محکمہ کئی اقدامات اٹھانے جا رہا ہے۔

ایک جانب جہاں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک ہزار کے قریب نئی اسامیاں پبلک سروس کمشن کو سونپی جارہی ہیں وہیں مذکورہ کالجوں میں عارضی بنیاد پر بھی تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی کمی کو دور کیا جارہا ہے تاکہ زیر تعلیم طلبہ و طالبات بہتر طور اپنی پڑھائی جاری رکھ سکے۔

بات چیت کے دوران ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ محکمہ کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔جس کے لیے نئے کالجوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر سہولیات کے علاوہ افرادی قوت کو بھی بڑھایا جارہا ہے۔

معرض وجود میں لائے گئے کئی کالجوں میں عملے کی کمی کے باعث طلبہ کا پیشہ وارانہ کورسز میں داخلہ لینے سے کترانے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹاپ کی کمی کو پُر کرنے کےلئے ہائر ایجوکیشن محکمہ جنگی بنیاد پر کام کررہا ہے ۔جس کے خاطر خواہ نتائج بہت جلد سامنے آئے گے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ جن نئے کالجوں میں ابھی سہولیات کا فقدان پایا جارہا ہے۔ آنے والے وقت ان میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ طلبہ بنا کسی روکاوٹ کے اپنی تعلیم بہتر طور حاصل کرسکے۔ڈائریکٹر کالجز ایم وائی پیر زادہ نے امید کا اظہار کیا کہ جو پبلک سروس کمشن کو اسامیاں بھیج دی گئ ان کا انتخاب جلد عمل میں لائے جائے گا۔ واضح رہے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع سرینگر میں بھی تین نئے کالجوں کو فعال بنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.