ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کے نائب صدرغلام حسن میر سے خاص بات چیت - الطاف بخاری نے وزیراعظم کے سامنے مطالبہ

غلام حسن میر نے کہا کہ الطاف بخاری نے وزیراعظم کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی خطے جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے اور یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار پیکیج بھی فراہم کرنا چاہیے۔۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدرغلام حسن میر سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 2:34 PM IST

Updated : Feb 1, 2021, 2:42 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے چند روز قبل نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور جموں وکشمیر کی عوام کے مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدرغلام حسن میر سے خاص بات چیت

الطاف بخاری نے وزیراعظم مودی کو جموں کشمیر کی عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جانکاری دی۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر سے خصوصی گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ۔ وزیراعظم مودی سے گفتگو کے دوران بخاری نے وزیراعظم کی جانب سے ' جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔

غلام حسن میر نے کہا کہ الطاف بخاری نے وزیراعظم کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی خطے جموں و کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے اور یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار پیکیج بھی فراہم کرنا چاہیے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ۔ الطاف بخاری نے وزیراعظم کے سامنے خطے میں تیز رفتار فورجی انٹرنیٹ کی بحالی، بے روزگاری کا خاتمہ، اسٹیٹ سبجکٹ کے علاوہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کو بہتر کرنے جیسے مطالبات رکھے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مرکزی حکومت نے اپنی پارٹی کا مؤقف قبول کرتے ہوئے جموں کشمیر میں نظر بند سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا تھا۔

Last Updated : Feb 1, 2021, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.