ETV Bharat / state

انٹرنیٹ کی طویل معطلی سے موبائل ہینڈسیٹ کا کاروبار ٹھپ - Internet shutdown hit

گزشتہ 141 دنوں سے انٹرنیٹ کی عدم موجودگی کے باعث جہاں زندگی کا ہر ایک شعبہ اثر انداز ہوا ہے وہیں اب وادی میں سمارٹ موبائل فونز کے کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اگرچہ 5 اگست سے قبل  کشمیر میں موبائل فونز کا کاروبار اپنے عروج پر تھا تاہم آجکل یہ ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی طویل معطلی سے موبائل ہینڈسیٹ کا کاروبار ٹھپ

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 8:20 PM IST

لوگوں، خاص کر نوجوانوں، میں ان مختلف برینڈس کے سمارٹ موبائل فون خریدنے میں کافی دلچسی دیکھی جا رہی تھی۔ وادی کےجنوب و شمال کے ساتھ ساتھ درالحکومت سرینگر میں ان دوکانوں میں خریداری کے تعلق سے صارفین کی کافی بھیڑ بھاڑ بھی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ لیکن انٹرنیٹ کی طویل معطلی کے سبب موبائل کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

انٹرنیٹ کی طویل معطلی سے موبائل ہینڈسیٹ کا کاروبار ٹھپ

اس صورتحال کے باعث جہاں کشمیر میں ان مختلف کمپنیوں کے ہینڈ سیٹس کی سیل نہ کے برابر ہے وہیں ان کمپینوں میں کام کر رہے ملازمین کی نوکریاں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں۔ ہینڈ سیٹ موبائل فون کی نہایت کم سیل ہونے کی وجہ سے ان مختلف کمپنیوں میں کام کر رہے تقریباً 90فیصد ملازمین کو ابھی تک اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

وہیں جموں و کشمیر میں تنظیم نو قانون سے قبل جہاں وادی کشمیر میں ان موبائل فون ہینڈسیٹس کی سیل روزانہ لاکھوں میں ہوتی تھی تاہم یہی سیل اب چند ہزار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

وادی کشمیر میں انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کی وجہ سے لوگوں میں موبائل فون کی عدم دلچسپی سےمختلف فون کمپنیوں نے اب یہاں محدود سٹاک کے ہی outlets پر رکھا ہے۔ جبکہ ان دوکانوں کی طاقوں پر چند قسم کے موبائل فونز ہی سجے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 5اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370اور 35اے کے خاتمے کے بعد جہاں سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں وہیں مواصلاتی نظام کو بھی معطل کیا گیا۔ گر چہ مرحلہ وار لینڈلائن اور بعد ازاں پوسٹ پیڈ خدمات بحال کی گئیں وہیں انٹرنیٹ خدمات پابندی کے 5 ماہ بعد بھی ہنوز معطل ہیں۔ پرویز الدین

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.