مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے پورے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
آج افضل گرو کی برسی ہے اور اسی سلسلے میں حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ نےانٹرنیٹ بند کیا ہے۔
سنہ 2001 میں ایوان پر حملے کے بعد افضل گرو کو عدالت کی جانب سے قصوروار ٹھرایا گیا تھا اور پھانسی کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد 9 فروری 2013 میں افضل گرو کو پھانسی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے:- گزشتہ چھ ماہ میں صحافیوں نے بغیر انٹرنیٹ کے کیسے کام کیا؟
افضل گرو کی برسی پر علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے 9 فروری کے دن بند کی کال دی جاتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے علیحدگی پسند جماعتوں کی جانب سے آج کے دن بند کی کال دی گئی تھی، جس کے بعد آج سرینگر میں دکانیں و کاروبار ٹھپ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
’مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے بہت اہم ہے‘
کشمیر میں آج دوکانیں و کاروبار ٹھپ