وادی میں اس دن مزدور طبقہ سے وابستہ لاکھوں افراد اپنے مطالبات منوانے کی خاطر ریلیاں نکالتے تھے جبکہ وادی میں بھی سی پی ایم کے جنرل سکریٹری اور سابق ممبر اسمبلی محمد یوسف تاریگامی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جاتی تھی۔
مرکزی سرکار نے قومی لاکھ ڈاون کا اعلان ٣ مئ سے ۱۷ مئی تک کیا ہے۔
اس دوران وادی میں بھی پوری طرح لاکھ ڈاون برقرار ہے جبکہ اس دوران جموں و کشمیر لیبرس فورم کی طرف سے آج پریس کالونی سرینگر میں سجاد احمد پرے کی قیادت میں ایک خاموش احتجاج کیا گیا ۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سجاد احمد پرے نے کہا کہ کوورنا وئیرس وباہ ہونے کے باوجود بھی کیجول ملازمین اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہے مگر انتظامیہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے ملازمین اب بھی کہی مہینوں سے تنخواہ سے محروم رکھے گیے ہے جو سرا سر نا انصافی ہے ۔
اس دوران احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ہمارے ساتھ انصاف کرو کے نعرے درج تھی۔