ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر سنگین الزام - پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت 'جے شری رام' کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر بڑا الزام
محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر بڑا الزام
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 1:13 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند 'جے شری رام' کے نعرے لگوا کر جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

انہوں نے یہ باتیں سرینگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں عسکریت پسندوں کے حملے، جس میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے، کے بعد فوج کے ہاتھوں لوگوں کی مبینہ مار پیٹ کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے: 'فوجی اہلکار نیم شب لوگوں کو گھروں سے گھسیٹ کر باہر نکالتے ہیں اور انہیں زد و کوب کرتے ہیں، ان بے گناہ لوگوں کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب جموں و کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے لئے ایسا کرنا حکومت ہند کا وژن ہے'۔

محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر بڑا الزام
محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر بڑا الزام

واضح رہے کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ خوشی پورہ ایچ ایم ٹی میں 26 نومبر کو ہونے والے عسکریت پسندوں کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے جائے واردات کی متصل بستی کے لوگوں کو دوران شب گھروں سے باہر نکالا اور انہیں مبینہ طور زد و کوب کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.