ETV Bharat / state

'طلبا کے ساتھ سراسر نا انصافی'

بیچلر آف فارمیسی یا بی فارما کے طلبا نے کشمیر یونیورسٹی کے حکام سے آف لائن کی بجائے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی طرف سے آف لائن امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کرنا نہ صرف موجودہ حالات کے پیش نظر طلبا کے ساتھ نا انصافی ہے بلکہ یو جی سی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی ہے۔

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 1:12 AM IST

'طلبا کے ساتھ سراسر نا انصافی'
'طلبا کے ساتھ سراسر نا انصافی'

طلبا کا کہنا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی نے تمام شعبوں کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن صرف بی فارما کے فائنل ایئر کے لئے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کیا گیا ہے جو طلبا کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی ہے تو دور افتادہ علاقے کے طلبا کی امتحان میں شرکت کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔

طلبا کے ایک گروپ نے کو فون پر بتایا: 'بی فارما کے فائنل ایئر کے امتحانات کے لئے کشمیر یونیورسٹی نے 22 جون سے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کیا ہے لیکن ہم پریشان ہیں کہ موجودہ حالات میں کس طرح یونیورسٹی پہنچ سکتے ہیں خاص کر وہ طلبا جو دور دراز علاقوں اور ریڈ زون والے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں'۔

ایک طالبہ نے بتایا کہ یونیورسٹی نے باقی تمام شعبوں کے لئے آن لائن امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے صرف ہمارے امتحانات آف لائن ہونے والے ہیں جبکہ ہمارے جونیئر طلبا کے امتحانات بھی آن لائن ہی منعقد ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات، جب ہوسٹل دستیاب ہے نہ ٹرانسپورٹ، میں آف لائن امتحانات میں شرکت کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ دور دراز اور ریڈ زون علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے ناممکن ہے۔

موصوفہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں آف لائن امتحانات کا انعقاد کرنا یوجی سی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ ان کی بھی صریح ہدایات ہیں کہ امتحانات آن لائن منعقد کئے جائیں۔

طلبا نے کہا کہ ہم آن لائن امتحان دینے کے لئے تیار ہیں لیکن آف لائن امتحانات میں شرکت کرنا ہمارے لئے باعث پریشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پریشانی کا عالم یہ ہے کہ ہم امتحانات کی تیاریوں کی بجائے اس مخمصے میں ہیں کس طرح امتحانات میں شرکت کریں گے۔

طلبا نے کہا کہ ہم مسلسل اپنی یہ پریشانی یونیورسٹی کے ارباب اقتدار کے گوش گذار کررہے ہیں لیکن ہماری بات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بس یہی مطالبہ ہے کہ ہمارے امتحانات بھی آن لائن منعقد کرائے جائیں۔

دریں اثنا متعلقہ حکام کے ساتھ فون پراس معاملے کے متعلق بات کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے ہمارے فون کو اٹھانے کی زحمت گورا نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.