ETV Bharat / state

اودھمپور: زخمی ہوئے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے بازیاب کرایا - جموں و کشمیر کے اودھم پور

اودھم پور کے لڈن پاور ہاؤس علاقے میں توی ندی کے قریب ایک تیندوا شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔

اودھموپر: زخمی ہوئے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے بازیاب کرایا

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 1:29 PM IST

جموں و کشمیر کے اودھمپور میں واقع لڈن پاور ہاؤس علاقے میں توی ندی کے قریب ایک تیندوا شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ یہ اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کنزرویشن نے تیندوے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جموں کے وائلڈ لائف سینکچری بھیج دیا۔ تو وہیں تیندے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

اس کی اطلاع ہفتہ کی صبح لڈن پاور ہاؤس کے قریب توی ندی کے قریب سے گزر رہے کچھ لوگوں نے دی۔

اودھمپور: زخمی ہوئے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے بازیاب کرایا

مقامی لوگوں نے زخمی تیندوے کو دیکھا تو انہیں لگا کہ وہ مر گیا ہے۔ لیکن قریب جانے پر اس کی حرکت ہونے پر فوراً ہی محکمہ وائلڈ لائف کنزرویشن کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج نے عسکریت پسند کی خودسپردگی کا ڈرامائی ویڈیو جاری کیا

رینج آفیسر ادھم پور راکیش شرما کی سربراہی میں ٹیم نے تیندوے کو ابتدائی طبی امداد دی۔ یہ ٹیم جموں سے اس کے علاج کے لئے آئی تھی۔ اس کے علاج کے بعد زخمی تیندوے کو جموں لے جایا گیا۔
اس بارے میں محکمہ وائلڈ لائف کنزرویشن کے ڈی ایف او انل اتری نے کہا کہ تیندوے کی حالت کے بارے میں مزید جانکاری نہیں ہے۔ اس کے سر پر چوٹ آئی ہے۔ پیر کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

انہوں نے یہ امکان کا اظہار کیا کہ شکار کے دوران تیندے کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ شکار کی جوابی کارروائی کی وجہ سے سر میں چوٹ لگنے کا خدشہ ہے۔ وہیں پیر پتھر کے ٹکرانے سے ٹانگ ٹوٹی ہے۔ لیکن واضح طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.