جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے قصبہ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر آج علی الصبح سے بھارت - پاکستان افواج کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔
پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قصبہ علاقے میں بلا اشتعال گولہ باری کی جس کا بھا رتی افو اج بھی معقول جو اب دہے رہی ہے۔ گو لہ باری کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنائی دہے رہی ہے۔ تاہم ابھی تک گولہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
دفعہ 370 کی منسوخی: ' بھارت کے خلاف پڑوسی ممالک کو نئی وجہ ملی'
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے مارٹر گولے داغنے کے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتی فوج بھر پور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔
تاہم فی الوقت کسی بھی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے