ETV Bharat / state

Train Restaurant in Jammu جموں میں ٹرین ریستوران منصوبے پر کام جاری - ریاستوں میں کئی اسٹیشنوں پر ریسٹورنٹ آن وہیلز

جموں کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ منیجر پرتیک سریواستو نے کہا کہ جموں اور کٹرہ میں دو ریل کوچ ریستوران پر کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ انڈیان ریلوے کی ایک اسکیم ہے، جس کے تحت پرانے ڈبوں کو ریل کوچ ریستوران میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دو مختلف پارٹیوں کو ٹینڈر دیے گئے ہیں۔ Train Restaurant Preparation in Jammu

جموں میں ٹرین ریستوران منصوبے پر کام شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 12:09 PM IST

جموں میں ٹرین ریستوران منصوبے پر کام شروع

جموں: انڈین ریلوے نے مسافروں کی سہولت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں کئی اسٹیشنوں پر ریسٹورنٹ آن وہیلز کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں اب ریلوے کٹرا اور جموں ریلوے اسٹیشنوں پر تھیم پر مبنی دو ریستوراں شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس اقدام کو "پہیوں پر خوبصورت ریستوراں" کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹرین کے پرانے ڈبوں کی تزئین و آرائش کر کے ریل کوچ ریستوران میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جموں کے ڈویژنل ٹرانسپورٹ منیجر پرتیک سریواستو نے ائ ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جموں اور کٹرہ میں دو ریل کوچ ریستوران پر کام جاری ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کی ایک اسکیم ہے جس کے تحت پرانے ڈبوں کو ریل کوچ ریستوران میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دو مختلف پارٹیوں کو ٹینڈر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اے سی ریستوران مشترکہ طور پر 50 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی لائیں گے۔ ہم ان کوچز کو نجی پارٹیوں کو اپنے ڈیزائن کے مطابق جدید ترین ریستوراں میں تبدیل کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ایک کوچ کو مکمل طور پر فعال ریستوران میں تبدیل کرنے میں 90 دن لگیں گے۔ یہ تمام ضروری سہولیات سے لیس ہوگا۔" جموں اور کٹرا ریلوے اسٹیشنوں پر دو ریستوراں بھی نان ویج کھانا پیش کریں گے اور مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوں گے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستان بھر میں نو سے 10 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر پہلے ہی ایسے ہی ریستوراں کامیابی کے ساتھ شروع کیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کو ملک بھر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ جبل پور، بھوپال، لکھنؤ اور وارانسی جیسے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: DC Doda ڈوڈہ میں ملٹی سٹوری کار پارکنگ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی

حکام نے بتایا کہ ریلوے فوڈ آن وہیل ریستوراں میں اسٹائلش انٹیریئرز ہوں گے اور بیرونی حصے میں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کی تصویر کشی کرتے ہوئے ڈوگرلینڈ کے ثقافتی جوہر کو ظاہر کرنے والے ڈسپلے پینلز ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.