ETV Bharat / state

'بھارتی فوج مشرقی لداخ میں پوری طرح تیار' - لداخ میں بھارتی فوج تیار

تقریباً پانچ ماہ سے سرحد پر چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان بھارتی فوج کے بکتربند دستے 14 ہزار 500 فٹ بلند علاقہ پر چوکس ہیں اور چینی فوج سے مقابلہ کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔

Indian Army deploys tanks, infantry combat vehicles near LAC in Eastern Ladakh
بھارتی فوج مشرقی لداخ میں دشمن سے مقابلہ کےلیے پوری طرح تیار
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 5:36 PM IST

مشرقی لداخ میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب دنیا کے سب سے اونچے جنگ میدان پر بھارتی فوج پوری طرح چوکس ہے۔ سرحد کے اس پار دشمن کی فوج بھی سخت سردیوں کے درمیان جنگی تیاریوں کے تحت پناہ گاہیں اور مختلف تعمیرات میں مصروف ہے۔

بھارتی فوج مشرقی لداخ میں دشمن سے مقابلہ کےلیے پوری طرح تیار

مشرقی لداخ کے چھومر۔دیمچوک میں واقع ایل اے سی کے قریب چینی پیپلز لبریشن آرمی کے بکتر بند اسلحہ کا مقابلہ کرنے کےلیے بھارتی فوج نے بھی بی ایم پی۔2 ٹکنالوجی سے لیز ٹی۔90 اور ٹی-72 ٹینکوں کو سرحد پر تیار رکھا ہے جو منفی 40 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے قابل ہیں۔

مشرقی لداغ کے علاقہ میں سخت ترین سردی دیکھی جاتی ہے جہاں عام طور پر رات کے وقت درجہ حرارت منفی 35 ڈگری تک گرجاتا ہے۔ بھارت فوج دنیا کی واحد فورس ہے جو اس سخت خطے میں تعینات رہتی ہے جہاں ٹینکوں، پیادہ جنگی گاڑیوں اور دیگر اسلحہ کی دیکھ بھال کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

میجر جنرل اروند کپور نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج کے ٹینکرس ندیوں اور دیگر رکاوٹوں کو عبور کرنے میں ماہر ہیں جبکہ مشرقی لداخ میں دریائے سندھ بہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی موسم میں، کسی بھی حالات میں اور کسی بھی علاقہ میں دشمن سے مقابلہ کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ میعار کے اسلحہ گولہ بارود کے وافر ذخائر کی بدولت بھارتی فوج طویل عرصہ تک جنگ لڑنے کے قابل ہے اور ہمارے پاس تربیت یافتہ فوج ہے جو ہر طرح کے اسلحہ کو سخت ترین حالات میں بھی آسانی سے چلانے کی اہل ہے۔ بھارتی بکتربند رجمنٹوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو وہ چند منٹوں کے اندر ایل اے سی تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ کچھ دن قبل ایسا کیا گیا۔

اروند کپور، لداخ میں ایل اے سی پر چین کے ساتھ امکانی جنگ کی صورت میں کی جارہی تیاریوں پر نظر رکھنے والے فائر اینڈ فیوری کور کے چیف آف اسٹاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت موسم کےلیے ہم تیار ہے جبکہ لباس اور دیگر ضروری اشیا کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے دوران بھی مشقوں و تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.