پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کووڈ-19 ویکسین فراہم کئے جانے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ بھارت میں تیار کردہ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی کووڈ-19 ویکسین کی مفت خوراکیں پاکستان کو ملیں گی، جو بھارت کی انسانیت دوست پالیسی کی عکاس ہے، اور اب دونوں ممالک قریب آ رہے ہیں اور تناؤ کا احساس آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے جو ایک خوش ائندہ بات ہے۔
واضح رہے یہ ویکسین عالمی اتحاد برائے ویکسین (گاوی) کے تعاون سے بھارت میں تیار کی جا رہی ہے۔
فاروق عبداللہ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت، ویکسین کے ذریعے ہر ملک کی مدد کر رہا ہے۔ یہ ایک انسان دوست چیز ہے۔ دونوں ممالک (بھارت - پاک) قریب آرہے ہیں اور تناؤ کا احساس آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ اگر ہم دوست بن کر رہے گے تو ہم دونوں ترقی کریں گے اور یہی بات ہر بھارتی یا پاکستان بھی چاہتا ہے۔'
کشمیر میں عسکریت پسندی کے بارے میں پوچھے جانے پر عبد اللہ نے کہا کہ 'بیماری کا علاج اگر نہیں کیا جاتا تو وہ پھیل جاتی ہے۔'
انہوں نے کہا 'کشمیر میں ایک المیہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں عسکریت پسندی کا سامنا ہے۔ اگر ہم اس دنیا کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔ اب جنگ کا وقت نہیں ہے۔ باہمی افہام و تفہیم کا وقت آگیا ہے۔ '
فاروق عبداللہ نے اس موقع پر میر تقی میر کا ایک شیر بھی کہا 'ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، اگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔'
واضح رہے پاکستان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے مطابق پاکستان کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی کووڈ-19 ویکسین کی کل 16 ملین مفت خوراکیں ملیں گی، جو بھارت میں تیار کی گئیں۔
جمعرات کو (مقامی وقت) پی اے سی کو بتایا گیا کہ ملک زیادہ تر مفت خوراک پر انحصار کررہا ہے جو گاوی کی طرف سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فراہم کیا جاتا ہے کیونکہ چینی ساختہ ویکسین کینسنو 13 امریکی ڈالر یا اس کے لگ بھگ 2 ہزار پاکستانی فی شخص لاگت آئے گی۔
پاکستان کو سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ مارچ کے وسط تک آسٹر زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملے گی اور باقی حصہ جون ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔