ETV Bharat / state

جموں و ڈوڈہ میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد - BSF soldiers participated in the program

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور اور ڈودہ میں 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کے روز فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں ڈودہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لال نے ریہرسل کے طور پر قومی پرچم کشائی کرکے پریڈ کو سلامی پیش کی۔

ادھم پور میں یوم آزادی سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 4:47 PM IST

ملک کے مختلف حصوں میں 74 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں زورو شور سے کی جا رہی ہیں۔

اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور اور ڈودہ میں بھی 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کے روز فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں ڈودہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لال اور ادھم پور کے اے ڈی سی نے قومی پرچم کشائی کرکے مارچ پاسٹ کیا اور پریڈ کو سلامی دی۔

ویڈیو

مارچ پاسٹ پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس دستہ، جموں و کشمیر آرمڈ پولیس (جے کے اے پی) اور ایس ایس بی کے جوانوں نے حصہ لیا جبکہ تعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات نے بھی ثقافتی پروگرام پیش کئے۔

اس موقع پر ادھم پور کے اے ڈی سی نے ریہرسل میں بیٹھے لوگوں کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ایک طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل ہوئی ہے، یوم آزادی نہ صرف ایک قومی دن ہے، بلکہ یہ ایک اہم دن بھی ہے جو ہمیں آزادی کے شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے'۔

قابل ذکر ہے کہ 74 ویں یوم آزادی کی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ اور گورنمنٹ پی جی ڈگری بوائز کالج ادھم پور میں منعقد ہوگی، کورونا وائرس کے پیش نظر یہ پروگرام مختصر ہوگا اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات پر بھی عمل بھی کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صرف تین ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ جبکہ عوام تک یوم آزادی کی تقریبات کو پہنچانے کے لئے مقامی چینلز کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.