اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے ضلع اننت ناگ کے تمام سب ڈویژن وتحصیل میں بھی یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اننت ناگ کے کھنہ بل گورنمنٹ بوائز کالج میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اننت ناگ میں سب سے بڑی تقریب بائز ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ میں منعقد ہوئی جہاں ڈی ڈی سی چیرمین محمد یوسف گورسی نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔
پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور این سی سی و اسکولی طلباء نے حصہ لیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر فخرالدین حامد ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا کے علاوہ سماجی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں عام لوگوں کی کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔ تقریب کے دوران مختلف تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ ڈی سی اننت ناگ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر و ایس ایس پی اننت ناگ بھی اس موقع پر موجود رہے۔ اپنے خطاب میں گورسی نے کہا ضلع کی تعمیر و ترقی کا خاقہ پیش کیا۔ اس موقعے پر محمد یوسف گورسی نے آزادی کے بہادر شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Tiranga Rally In District Jail Pulwama پلوامہ جیل میں میری مٹی میرا دیش کے تحت پروگرام کا انعقاد
اس موقعے پر انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں کو 77؍ ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے جنگ آزادی میں عام لوگوں کے کردار اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے قوم کام مستقبل ہیں اور انہیں قومی پرچم کی جانکاری دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقعے پر ملک کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادر شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور ملک کی سالمیت کو بچانے اور مزید مستحکم بنانے کے لئے نوجوانوں سے اپیل کی۔